صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2801 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

ھندی انگریزی تعلیم حاصل کرنا کیسا ہے؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 6,273

سوال (Question):

ھندی انگریزی تعلیم حاصل کرنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

Hindi Angrezi Taleem Hasil Karna Kaisa Hai

سوال ۔انگریزی تعلیم حاصل کرنا جائز ہے یا نہیں ؟کیا اسکے جواز کی کچھ شرطیں ہیں تفصیل کریں سائل ۔ذیشان رضا الجواب ۔بعون‌الملک الوھاب ۔ انگریزی تعلیم حاصل کرنا بلاشبہ جائز ہے ہاں اس میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ حصول تعلیم کے لۓ کوئی خلاف شرع کام کرنا نہ کرنا پڑے ورنہ ایسی تعلیم حاصل کرنا حرام ہے جس کے حصول کے لۓ حرام کام کرنا شرط ہو مثلا ایسے اسکولوں اور کالجوں سے تعلیم حاصل کرنا جہاں ٹائی لگانا شرط ہو حرام ہے اعلی حضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں جو بات کفار یا بدمذھبان اشرار یا فساق فجار کا شعار ہو بغیر کسی حاجت صحیحہ شرعیہ کے برغت نفس اس کا اختیار کرنا مطلقا ممنوع ناجائز و گناہ ہے اگرچہ وہ ایک ہی چیز ہو کہ اس سے اس وجہ سے خاص میں ضرور ان تشبہ ہوگا اسی قدر منع کو کافی ہے ۔ (فتاوی رضویہ رضویہ قدیم ج٩ص١٤٨نصف آخر ) اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں غیر دین کی ایسی تعلیم کہ تعلیم ضروری دین کو روکے مطلقا حرام ہے فارسی ہو یا انگریزی ہو یا ہندی نیز ان زبانوں کی تعلیم جو عقائد اسلام کے خلاف ہو جیسے وجود آسمان کا انکار یا وجود جن وشیطان کا انکار یا زمین کی گردش سے لیل و نہار یا آسمانوں کا خرق التیام محال یا اعادہ معدوم ناممکن ہونا وغیرہ ذلک عقائدہ باطلہ کو فلسفہ قدیمہ جدیدہ میں ان کا پڑھنا پڑھانا حرام ہے کسی زبان میں ہو نیز ایسی تعلیم جس میں نیچریوں دھریوں کی صحبت رہے اثر پڑے دین کی گرہ سست ہو یا کھل جاۓ اور اگر جملہ مفاسد سے پاک ہو تو علوم آلیہ مثل ریاضی وھندسہ وحساب وجبر ومقابلہ وجغرافیہ وامثال ذلک ضروریات دینیہ کے بعد سیکھنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے کسی زباں میں ہو نفس زبان سیکھنا کوئی حرج رکھتا ہی نہیں ہے ۔ (فتاوی رضویہ قدیم ج٩ ص ١٥٩نصف آخر) لہذا معلوم ہوا نفس انگریزی تعلیم حاصل کرنا جائز ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ واللہ اعلم باالصواب ۔ کتبہ۔ محمد سلمان رضا واحدی امجدی سندیلہ ہردوئی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh