Fatwa #1188
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
ہوائی جہاز اگر فضاء میں اڑ رہا ہو تو اس میں نماز پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,070
سوال (Question):
ہوائی جہاز اگر فضاء میں اڑ رہا ہو تو اس میں نماز پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
ہوائی جہاز اگر فضاء میں اڑ رہا ہو تو اس میں نماز پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ اگر ہوائی جہاز اڈا پر کھڑا ہو تو اس میں ہر نماز پڑھ سکتا ہے اور اگر اڑ رہا ہو اور مسافر کو غالب گمان ہو کے اڈے پر اترنے تک اتنا وقت نہ بچے گا کہ جس میں نماز پڑھ سکے گا تو ہوائی جہاز اڑنے ہی کی حالت میں نماز پڑھے جیسے کی کشتی اور پانی کے جہاز میں. اسے ٹرین پر قیاس نہیں کیا جاسکتا کہ اس کا ڈرائیور اسٹیشن کے علاوہ بھی اسے روک سکتا ہے اس لیے چلتی ہوئی ٹرین میں پڑھی گئی نماز کا اعادہ ضروری ہے اور ہوائی جہاز کا ڈرائیور اسے ہر جگہ اتارتا نہیں تو یہ مانع من وجہ العباد نہیں اس لئے اس میں پڑھی گئی نماز کا اعادہ نہیں ہے. شامی جلد اول صفحہ 562 پر ہے ” قولہ لا یعید ای فی سقوط الشرائط اوالارکان بعذر سماوی بخلاف ما لو کان من قبل العبد ١ھ. اور ہوائی جہاز میں جو مانع پایا جاتا ہے وہ سبب سماوی کے حکم ہے کہ ڈرائیور کو ہر جگہ روکنے کا کا اختیار نہیں. ہاں اگر کوئی ایسا ہوائی جہاز ہو کہ جس کا ڈرائیور اسے کہیں بھی اتار سکتا ہو تو اس پر پڑھی گئی نماز کا اعادہ ضروری ہے. اس مسئلہ کی تفصیل نزھۃ القاری شرح بخاری جلد دوم صفحہ 375 پر ملاحظہ ہو ۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی شاہد علی مصباحی الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9