Fatwa #2745
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
ہیرو کی طرح داڑھی رکھنا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی مصباحی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,467
سوال (Question):
ہیرو کی طرح داڑھی رکھنا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی مصباحی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
آج کل کچھ نوجوان ہیرو جیسی چھوٹی چھوٹی ڈاڑھیاں رکھتے ہیں اس کے بارے میں حضور ارشاد فرمائیں ؟ ایسا کرنے والوں پر کیا حکم ہے ؟
الجواب : انہوں نے اپنا آئیڈیل اور اپنا نمونہ فلمی اداکار کو بنایا ہے سرکار کو نہیں ۔ مسلمانوں اللہ تعالی فرماتا ہے لقد کان فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ تمہارے لیے رسول اللہ کی زندگی بہتر نمونہ ہے ،بہترین آئیڈیل ہے ۔سرکار کی زندگی کو اپنے لیے نمونہ بناؤ اور اسی کے مطابق اپنی زندگی گزارو تو سرکار تمہیں جنت میں لے جائیں گے۔ اور فلمی ادا کاروں کو اپنا نمونہ بناؤ گے تو وہ جہاں جائیں گے تم کو بھی لے جائیں گے۔ جنتیوں کا راستہ ادھر ہے یعنی داہنے اور ان کا ادھر ہے یعنی بائیں ہے ۔ اب فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ آپ رسول اللہ کا اسوہ حسنہ اپنائیں گے یا فلمی اداکاروں کا طریقہ اختیار کریں گے یہ ناجائز ہے۔ اور وہ جائز ہی نہیں سنت ہے اور اجر و ثواب کا باعث ہے۔ سرکار کی سنت اپنائیے گا آپ کی دنیا بھی سنور جائے گی آپ کی آخرت بھی سنور جائے گی اور کسی فاسق و فاجر کی کی زندگی کو نمونہ بناو گےاور اس کے طریقے کواپناو گےتو یہ ناجائز ہے، دنیا بھی خراب ہوگی اور رعقبی بھی خراب ہوگی ۔ حدیث پاک سنو: ہمارے اور آپ کے پیارے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں :من تشبہ بقوم فھو منھم ۔جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہیں میں سے ہے۔ اللہ اکبر تو ان میں سے نہ بنو رسول اللہ کے پیروکاروں میں سے بنو، سرکار کی سنت پر عمل کرو سرکار کی سنت پر چلو۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9