Fatwa #1989
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
یادِ فقیہ ملت / منقبت فقیہ ملت علیہ الرحمہ
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,076
سوال (Question):
یادِ فقیہ ملت / منقبت فقیہ ملت علیہ الرحمہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
یادِ فقیہ ملت
سند الفقہاء ، مرجع العلماء ، غواص بحر فقہ ، شانِ مسند افتاء ، استاذ الاساتذہ ،، محقق دوراں ،، ناشر فکر رضا ، یادگارِ رئیس القلم ،، مظہر صدر الشریعہ ، نور نگاہ سادات مارہرہ ، فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین امجدی قادری برکاتی علیہ الرحمہ بانی مرکزِ تربیتِ افتا و دارالعلوم اہلسنت امجدیہ ارشد العلوم ، اوجھا گنج ضلع بستی یوپی کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت عرس پاک 3 جمادی الاخرہ گوہرِ حق، ترے اقوال فقیہِ ملت نازِ ملت ، ترے افعال فقیہِ ملت تیری ہستی ہے فقیہانِ جہاں کی محبوب ہے درخشاں ترا اقبال فقیہِ ملت پیکرِ جاں میں کمالاتِ رضا کی تابش تو ہے مجموعۂ اَفضال ، فقیہ ملت ہے مہ و مہر کی مانند رواں تیری حیات جب تلک ہیں یہ مہ وسال فقیہ ملت زرنہیں،لعلِ ہنرڈھلتے ہیں جسکے اندر ہے نرالی تری ٹکسال ، فقیہ ملت اب بھی سیراب ہےگلزارِ معارف تجھ سے فن کے اے چشمۂ سَیَّال ، فقیہ ملت غیرتِ عشقِ رسالت کےبلالِ دوراں واہ کیا ہے ترا إجلال فقیہ ملت عکس تجھ میں نظرآتاہےحسن بصری کا صوفیانہ ہے ترا حال فقیہ ملت دستِ “امجد”نےتراشے ترے فقہی جوہر “حیدر و نوری”کے اے لال فقیہ ملت تیرے کردار کو “ارشد” نے بنایا سِیماب تو ہے اک قائدِ فَعّال ، فقیہ ملت عزتِ بزمِ فقاہت ہے تجلّی تیری دیں کے اے نَیَّرِ خوش فال فقیہ ملت یوں کیا وار”بزرگوں کےعقیدے” لکھ کر نجدیت ہوگئی بے حال ، فقیہ ملت حق کے احقاق میں گذری تری عمرِ نایاب باطلوں کا کیا اِبطال ، فقیہ ملت مرجعِ طائر فن، تیری تصانیف کا باغ ہےثمر بار، ہر اک ڈال ، فقیہ ملت آپ نے کی ہے بڑی ظاہر و باہر تفصیل جن مسائل میں تھا اجمال، فقیہ ملت تیری تحقیق نگاری سے وہابی کے فریب ہوگئے خستۂ و پامال ، فقیہ ملت اسلیے ہے تری ہر بات میں بیحد تاثیر حال جیسا ہے ترا قال ، فقیہ ملت نَو بہ نَو ، تازہ بتازہ ہے لطافت تیری بڑھ رہا ہے ، ترا اقبال فقیہ ملت کہکشاں بن کے منور ہیں ہمیشہ کیلئے تیری سیرت کے خد و خال فقیہ ملت کبھی پژمردہ نہ ہوں تیرےچمن کے “ازہار” رہے شاداب ، تری آل ، فقیہ ملت ذکر آیا تو زباں نور سےمعمور ہوئ یوں ہیں روشن ترے احوال فقیہ ملت کیا تری دولتِ حکمت پہ فریدی لکّھے تو غنی اور میں کنگال ،،، فقیہ ملت از: فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی ، مدینۃ العرفان مسقط عمان 96899633908+
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9