Fatwa #2675
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
یہ مجھ پر حرام ہے کہنے سے قسم ہوگا ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,835
سوال (Question):
یہ مجھ پر حرام ہے کہنے سے قسم ہوگا ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
یہ مجھ پر حرام ہے کہنے سے قسم ہوگا ؟
مفتی محمد سیف علی الفیضی۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع اسلام مسئلہ ذیل میں اگر کوئی شخص اس طرح کہے کی قسم ہے اگر اج کے بعد میں اس کو کھایا تو آج سے یہ مجھ پر حرام ہے تو کیا قسم ہو جائے گی اب وہ اس چیز کو نہیں کھا سکتا اس بارے میں رہنمائی فرما دیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی جزاک اللہ خیرا بسم الله الرحمن الرحيمالجواب بعون الملك الوهاب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔قسم ہو جائے گی۔ حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی صاحب قدس سرہ بہار شریعت میں فرماتے ہیں “جوشخص کسی چیز کو اپنے اوپر حرام کرے مثلاً کہے کہ فلاں چیز مجھ پر حرام ہے تو اس کے کہ دینے سے وہ شے حرام نہیں ہو گی کہ اللہ نے جس چیز کو حلال کیا ہے اس کو کون حرام کر سکے مگر اس کے برتنے سے کفارہ لازم آئیگا یعنی یہ بھی قسم ہے” (ج:٢ ح:٩ ص:٢٠) لہذا شخص مذکور اگر اس چیزکو کھائے گا تو کفارہ دینا پڑے گا۔ والله تعالى اعلم بالصواب۔ كتبہ :مفتی محمد سیف علی الفیضی ٤محرم الحرام ١٤٤٥ مطابق ٢٣جولائي٢٠٢٣
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9